Ticker

6/recent/ticker-posts

کامیاب زندگی گزارنے کا راز

ہر کوئی چاہتا ہے کہ اپنی زندگی کو کامیاب بنائے اور اپنے لائف اسٹائل کو تبدیل کرے۔ ہرچھوٹے بڑے کی زندگی میں خواہش ہوتی کہ وہ کچھ کر جائے کیونکہ آگے آنے والی زندگی بہت تیز ہے اگر ہم ابھی سے محنت نہیں کریں گے تو ہم اپنی زندگی میں کچھ بھی نہیں کر سکیں گے اسی لیے ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی اپنی فیملی کے ساتھ اچھے سے گزارے اور خوش رہے۔ اگر آپ بھی زندگی میں کچھ بڑا یا کچھ ایسا کرنا چاہتے ہیں جو آپ کی آنے والی زندگی کے لئے فائدہ مند ہو تو میں آپ کو چند ایسے راز بتاؤں گا جس سے آپ اپنی زندگی میں کچھ بڑا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

زندگی کا مقصد
اگر آپ کی زندگی میں کوئی مقصد نہیں ہے تو آپ اپنی زندگی کو نقصان پہنچا رہے ہیں کیونکہ اگر آپ کی زندگی میں مقصد نہ ہو تو آپ اپنی زندگی میں کچھ بھی نہیں کر سکتے، زندگی میں کچھ بھی کرنے کے لیے مقصد کا ہونا لازمی ہے۔ اگر زندگی میں کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کا مقصد نہیں ہے تو اپنی زندگی اندھیرے میں گزارنے کے برابر ہے۔ کسی بھی قسم کی کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے سب سے پہلے مقصد ہوتا ہے اگر آپ مقصد پر چلتے رہے تو ایک دن کامیاب ہو جائیں گے کیونکہ بل گیٹس کے پاس بھی ایک مقصد تھا کہ وہ کمپیوٹر کی دنیا میں ایک ایسا آپریٹنگ سوفٹ وئیر بنائے گا جو پوری دنیا میں استعمال کیا جا سکے تو اس نے پوری دنیا کے لئے سافٹ وئیر بنا ڈالا جیف بیزوز جو کہ ایمیزون کے اونر ہیں ان کے پاس بھی ایک مقصد تھا کہ ایمیز ون کو دنیا کی نمبرون آن لائن شاپنگ ویب سائٹ بنائے اور اس نے ایسا کر کے دکھایا اسی لیے دوستوں ہر چیز کو حاصل کرنے کے لیے مقصد ہوتا ہے۔

زندگی میں کبھی چھوٹا مت سوچیں
کامیاب لوگوں کا سب سے بڑا راز ان کی سوچ ہوتی ہے۔ اگر ایک انسان کسی بھی مقام پر ہو تو اس کی سب سے بڑی وجہ اس کی سوچ ہوتی ہے جیسی اس کی سوچ ہوگی ویسا ہی وہ بنے گا ایک مشہور بزنس مین نے اپنی کامیابی کے متعلق بتاتے ہوکہا کہ اگر نشانہ لگانا ہے تو چاند پر لگاؤ اگر چاند پر نہیں لگتا تو ستارے تو ہاتھ میں آئیں گے زندگی میں اگر کوئی بڑا بننا چاہتا ہے ضروری ہے کہ وہ اپنی سب سے پہلے سوچ کو تبدیل کرے چھوٹی چھوٹی باتوں پر غور نہ کریں، اس سے یہ ہوتا ہے آپ اپنی لائف میں خود پریشان رہیں گے ہمیشہ آگے بڑھیں اور محنت کریں ارادے پر قائم رہیں ہو سکے تو شروعات چھوٹے کام سے کریں لیکن سوچ بڑی رکھیں۔

اچھی صحبت میں بیٹھنا
کامیاب لوگوں کے طرزِ زندگی کا بڑا راز یہ بھی ہے کہ وہ لوگ زیادہ تر اچھے لوگوں میں اپنا وقت گزارتے ہیں جن سے ان کو کسی چیز کا فائدہ ہو اور اگر آپ اچھے لوگوں میں زیادہ وقت گزاریں گے تو ان سے بہت ساری ایسی چیزیں سیکھیں گے جو آپ کی زندگی کو تبدیل کریں گی اور اگر آپ بری صحبت میں بیٹھیں گے تو برے لوگوں کی صحبت اختیار کرنی پڑے گی جس سے آپ کی زندگی میں بہت مسائل پیش آئیں گے ،جو لوگ کہتے ہیں کہ کامیاب زندگی قسمت والے لوگوں کو ملتی ہے جو لوگ سوچتے ہیں کہ کامیاب ہونا بہت مشکل کام ہے اگر آپ ایسے لوگوں کے ساتھ رہیں گے تو آپ کے ذہن میں بھی یہی گھومے گا اور آپ ناکام رہیں گے کامیاب ہونے کے لئے آپ کو کامیاب لوگوں کے بارے میں پڑھنا ہو گا مشکل وقت میں انہوں نے کیسے اپنے آپ کو سنبھالا لیکن ہمت نہیں ہاری اور آپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے دن رات محنت کرتے رہیں۔ آپ کامیاب لوگوں کی تاریخ پڑھ کر اپنی زندگی کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

کبھی ہمت نہ ہاریں
مشکل سے مشکل حالات میں بھی قائم رہیں کیونکہ کامیاب لوگ کبھی بھاگتے نہیں مشکل حالات تو سب کی زندگی میں آتے ہیں، جو لوگ اس مشکل کو برداشت نہیں کر پاتے وہ لوگ ہمیشہ پیچھے رہتے ہیں کامیاب لوگوں کی یہی خوبی ہوتی ہے کہ وہ اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے دن رات ایک کر دیتے ہیں، جتنا بڑا آپ کا مقصد ہو گا اتنی بڑی آپ کی پریشانی ہو گی زیادہ تر لوگ مشکل حالات کو برداشت نہیں کر پاتے اور ہار مان جاتے ہیں کسی نے خوب ہی کہا ہے کہ کبھی ٹوٹتے ہیں کبھی بکھرتے ہیں، امتحانوں میں انسان اور بھی نکھرتے ہیں۔

لوگوں کی مدد کرنا
اگر آپ لوگوں کی مدد کرتے ہیں چاہے پیسے سے ہو یا کسی اور چیز سے، تو اس اللہ تعالیٰ اس کا اجر آپ کو دیتا ہے، جب آپ لوگوں کی مدد کرتے ہیں ان کے لیے سہولیات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو لوگ بھی آپ کے لیے اپنی اپنی حیثیت کے مطابق سہولیات مہیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس طرح یہ عمل ایک ری ایکشن کی طرح چل پڑتا ہے اور ایک کامیاب فرد ہی ایک کامیاب معاشرے کا ضامن ہوتا ہے۔

اشفاق رحمٰن

بشکریہ دنیا نیوز

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments