ہاتھ دھونا بیماریوں اور اِن کے پھیلاؤ سے بچنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ عام طور پر لوگوں کو نزلہ، زکام اور فلو اِس لیے ہوتا ہے کیونکہ وہ گندے ہاتھوں سے اپنی ناک یا آنکھوں کو ملتے ہیں۔ اِن بیماریوں سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ دن میں اکثر ہاتھ دھوئیں۔ حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرنے سے تو آپ زیادہ سنگین بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں جیسا کہ نمونیا اور دست وغیرہ۔ ایسی بیماریوں کی وجہ سے ہر سال لاکھوں بچے موت کا شکار ہوتے ہیں جن کی عمر پانچ سال سے کم ہوتی ہے۔ ہاتھ دھونے کی معمولی عادت اپنانے سے ایبولا جیسی جان لیوا بیماری کے پھیلنے کا اِمکان بھی کم ہو سکتا ہے۔
بعض صورتوں میں ہاتھ دھونا بہت ہی ضروری ہوتا ہے تاکہ ہماری یا دوسروں کی صحت کو خطرہ لاحق نہ ہو.
مثلاً: ٭: ٹائلٹ اِستعمال کرنے کے بعد۔ ٭:بچوں کے ڈائپر بدلنے یا انہیں پیشاب یا پاخانہ کرانے کے بعد۔ ٭:کسی زخم پر مرہم پٹی کرنے سے پہلے اور اِس کے بعد۔ ٭:کسی بیمار شخص سے ملنے سے پہلے اور ملنے کے بعد۔ ٭: سبزیاں یا گوشت وغیرہ کاٹنے، پکانے،کھانے اور دوسروں کو پیش کرنے سے پہلے۔ ٭: چھینک مارنے، کھانسی کرنے یا ناک صاف کرنے کے بعد۔ ٭: کسی جانور یا اس کے فضلے کو چھونے کے بعد۔ ٭: کوڑا کرکٹ پھینکنے کے بعد۔
ہاتھ دھونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے ہاتھ واقعی صاف ہو گئے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ عوامی ٹائلٹ اِستعمال کرتے ہیں، ان میں سے بہت سے یا تو ہاتھ دھوتے ہی نہیں اور اگر دھوتے ہیں تو صحیح طرح نہیں دھوتے۔ تو پھر ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ پہلے نلکے کے نیچے ہاتھ رکھ کر اِنہیں اچھی طرح گیلا کریں اور پھر صابن لگائیں۔ ہاتھوں کو اچھی طرح مل کر جھاگ بنائیں، ناخن صاف کریں، انگوٹھے صاف کریں، ہاتھوں کی پشت اور انگلیوں کے درمیان خلا کو صاف کریں۔ کم ازکم 20 سیکنڈ تک ہاتھ ملتے رہیں۔ صاف پانی سے دھوئیں۔ ٹشو یا صاف تولیے سے ہاتھ خشک کریں۔ یہ ساری باتیں معمولی لگتی ہیں لیکن یہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے اور لوگوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا سکتی ہیں۔
عبدالحمید
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments