Ticker

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

ناکامی کے متعلق بالکل نہ سوچیں

جب آپ اپنے گھر میں کام کر رہے ہوں تو کامیابی سے متعلق نہ سوچیں کیونکہ یہ آپ کو ناکامی کی طرف لے جائے گی لیکن جب آپ کسی مشکل صورتحال سے دوچار ہوں تو پھر سوچیں کہ میں کامیاب ہوں گا، یہ بالکل خیال نہ کریں کہ آپ شاید ناکام ہو جائیں۔ جب آپ کسی دوسرے سے اپنا موازنہ کریں تو یقین رکھیں کہ آپ اس سے بہتر ہیں، نہ کہ اس سے کمتر۔ جب آپ کو کوئی موقع ملے تو یقین رکھیں کہ آپ وہ کام کر لیں گے، یہ بالکل خیال نہ کریں کہ آپ وہ کام نہیں کر سکتے۔ میں دوسروں سے بہتر ہوں، میں کامیابی حاصل کر لوں گا۔ جب آپ کامیابی پر یقین رکھیں گے تو آپ کا ذہن آپ کی کامیابی کیلئے منصوبہ بندی کرے گا لیکن ناکامی کا خیال آپ کو مخالف سمت کی جانب لے جائے گا۔ اس طرح آپ کا ذہن ناکامی کے خیالات کو ہی جنم دے گا۔ 

آپ یہ باور کرتے رہیں کہ آپ اپنی سوچ سے بھی زیادہ اچھے ہیں : کامیاب لوگ فوق البشر نہیں ہوتے، کامیابی کیلئے انسان کا ذہین ہونا بھی ضروری نہیں اور نہ ہی کامیابی کیلئے کسی راز کے جاننے کی ضرورت ہے۔ کامیابی کا قسمت کے ساتھ بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ کامیاب لوگ عام لوگ ہی ہوتے ہیں لیکن ان میں قوت یقین بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ بھی جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہو گا ؟ اپنے آپ کو کبھی بھی سستا نہ بیچیں۔ یقین اعلیٰ رکھیں آپ کی کامیابی کا دائرہ اتنا ہی وسیع ہو گا جتنا آپ کا یقین وسیع ہو گا۔ جتنی آپ کی سوچ محدود ہو گی اتنے ہی آپ کی کامیابی کے امکانات کم ہوں گے۔ بڑے منصوبوں کے بارے میں یقین رکھیں اور بڑی کامیابی حاصل کریں۔

یاد رکھیں بڑے آئیڈیاز اور بڑے منصوبے اکثر آسان ہوتے ہیں، یقینی طور پر ایسے منصوبے زیادہ مشکل نہیں ہوتے جتنے کہ چھوٹے منصوبے مشکل ہوتے ہیں۔ مسٹر الف جے کورڈینر، جو کہ جنرل الیکٹریکل کمپنی کے بورڈ کے چیئرمین ہیں، انہوں نے ایک کانفرنس میں کہا : ہمیں ہر اس شخص کی ضرورت ہے جس میں قائدانہ صلاحیتیں ہوں۔ وہ ان صلاحیتوں کو خود اپنے لیے اور اپنی کمپنی کیلئے استعمال کرے گا تو اس کی ذات بھی ترقی کرے گی۔ کوئی شخص کسی دوسرے کو حکم نہیں دے سکتا کہ وہ اپنے اندر بہتری پیدا کرے۔ یہ اس شخص کی مرضی پر منحصر ہے کہ خود اپنے مسئلے کے حل کیلئے کوشش کرے۔ اس میں کچھ وقت لگتا ہے کام کرنے کے علاوہ کچھ قربانی بھی دینا پڑتی ہے۔ یہ سب کچھ کوئی دوسرا کسی اور کے لیے نہیں کر سکتا۔

مسٹر کورڈینر کی نصیحت بہت ٹھوس اور عملی ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ جو لوگ کاروبار، مینجمنٹ، خرید وفروخت، انجینئرنگ، مذہبی کام، لکھنے پڑھنے وغیرہ میں اعلیٰ سطح تک پہنچ جاتے ہیں، وہ توجہ اور مسلسل کوشش سے منصوبہ بندی کر کے اپنی ذات کی نشوونما کر لیتے ہیں۔ کوئی بھی تربیتی پروگرام آپ کو بتاتا ہے کہ کیا کرنا چاہیے؟ دوسرا یہ طریقہ کار بتاتا ہے کہ کیسے کرنا چاہیے اور تیسرا یہ کہ مقصد تک کیسے پہنچا جائے؟ اس سے مثبت نتائج پیدا ہوتے ہیں۔ آپ کی ذات کی تربیت کا پروگرام کہ کامیابی کیونکر حاصل کی جائے، یہ بتاتا ہے کہ رویوں اور تکنیک سے لوگ کامیابی حاصل کر لیتے ہیں۔ وہ اپنے یقین کو کس طرح مستحکم کرتے ہیں؟ وہ عام لوگوں سے کس طرح مختلف ہوتے ہیں؟ وہ کیسے سوچتے ہیں؟ پھر دیکھیں آپ کی ترقی کا منصوبہ مسلسل حقیقی عمل کے تحت کیسے آگے بڑھتا ہے۔

ایسی رہنمائی آپ کو زندگی کے ہر باب میں ملے گی۔ اس رہنمائی دینے والے کام کو استعمال میں لائیں اور پھر اپنے آپ میں تبدیلی محسوس کریں۔ تربیت کا سب سے اہم حصہ، کیا نتائج پیدا ہوئے؟ اس پروگرام کو اگر حقیقی طور پر استعمال میں لایا جائے تو یہ آپ کو کامیابی کی منزل کی طرف لے جائے گا۔ وہ کام جو آپ کو اب ناممکن لگتا ہے وہ آپ کیلئے بہت آسان ہو جائے گا۔ اس کے اجزائے ترکیبی کو استعمال میں لائیں تو آپ کی ذات کی تربیت کا یہ پروگرام آپ کیلئے انعامات کا ایک سلسلہ لائے گا۔ خاندان میں آپ کی عزت بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔ آپ کے دوست اور ساتھی آپ کی تعریف کریں گے۔ آپ کے خیالات بہت مفید ہو جائیں گے۔

معاشرے میں آپ کا وقار بڑھ جائے گا۔ آپ کی آمدنی میں اضافہ ہو جائے گا۔ آپ کا معیار زندگی بہت بلند ہو جائے گا۔ آپ اپنی تربیت خود کریں گے کوئی آپ کے کندھوں پر سوار ہو کر نہیں بتائے گا کہ آپ کو کیا اور کیسے کرنا ہے؟ یہ ہی آپ کی رہنمائی ہو گی آپ کو صرف اپنے آپ کو سمجھنا ہے۔آپ کو اپنی رہنمائی خود کرنی ہے اور اس تربیت کو عمل میں لانا ہے۔ آپ خود ہی اپنی ترقی کے ذمہ دار ہوں گے۔ آپ خود ہی صحیح عمل کا انتخاب کریں گے۔ مختصراً یہ کہ آپ اپنی ذات کی تربیت کرنے جا رہے ہیں تاکہ بڑی سے بڑی کامیابی حاصل ہو سکے۔  

ڈاکٹر جوزف




 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments