Ticker

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

خوشی کو متاثر کرنے والے عوامل کون سے ہیں

اعلیٰ تعلیم یافتہ، کم پڑھے لکھے اور ان پڑھ سبھی خوش ہو سکتے ہیں مگر عموماً جتنی تعلیم زیادہ ہو گی فرد کے خوش ہونے کا امکان اتنا زیادہ ہو گا۔ معمولی ذہانت کے لوگ بھی اتنے ہی خوش ہو سکتے ہیں جتنے ذہین ترین لوگ خوش ہوتے ہیں۔ خوش باش لوگ عموماً اچھی صحت کے مالک ہوتے ہیں مگر اچھی صحت بھی خوشی کی ضمانت نہیں۔ بعض لوگ بہت اچھی صحت کے مالک ہوتے ہیں مگر ناخوش ہوتے ہیں۔ فرد کا پیشہ خوشی کو بہت زیادہ متاثر کرتا ہے۔ اگر آپ کو اپنا کام پسند ہے تو آپ بہت خوش ہوں گے اور اگر ناپسند ہے تو خوشی میں کافی کمی ہو گی۔ فیملی لائف خوشی کو متاثر کرتی ہے۔ خوشگوار خانگی زندگی، زندگی کو خوشیوں سے بھر دیتی ہے جبکہ ناخوشگوار گھریلو زندگی عذاب ہے۔ 

سماجی تعلقات خوشی کو مثبت طور پر متاثر کرتے ہیں۔ اچھے لوگوں سے زیادہ تعلقات زیادہ خوش رکھتے ہیں۔ دوستی خوشی کو حیرت انگیز طور پر متاثر کرتی ہے۔ وہ لوگ جو خوش باش، زندہ دل اور مخلص دوست رکھتے ہیں، زیادہ خوش رہتے ہیں۔ نیکیاں فرد کی خوشی کو مثبت طور پر متاثر کرتی ہیں۔ یہ فرد کو خوشی اور سکون دیتی ہیں جبکہ گناہ اور احساس گناہ خوشی کو منفی طور پر متاثر کرتے ہیں۔ ہماری سوچ خوشی کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہے۔ مثبت سوچ خوشی میں اضافہ کرتی ہے جبکہ منفی سوچ خوشی میں کمی لاتی ہے۔ مثبت سوچ کے بغیر آپ خوش نہیں رہ سکتے۔ 

طاقت خصوصاً سیاسی طاقت اور اختیار بھی خوشی کو مثبت طور پر متاثر کرتے ہیں۔ آرام اور بھرپور نیند خوشی میں معاون ہوتے ہیں۔ اپنے رب کی نعمتوں اور رحمتوں پر شکر گزاری خوشی کو مثبت طور پر متاثر کرتی ہے۔ عموماً ہم تب خوش ہوتے ہیں جب ہم ان چیزوں کو حاصل کر لیں جن کی ہمیں خواہش ہوتی ہے۔ مگر خوشی کی کلید یا کنجی یہ ہے کہ آپ ان چیزوں پر توجہ مرکوز کریں جو آپ کے پاس ہیں یا آپ جو کچھ کر سکتے ہیں نہ کہ ان چیزوں پر جو آپ کے پاس موجود نہیں یا جو آپ نہیں کر سکتے۔

ارشد جاوید

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments