Ticker

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

صرف پانچ منٹ کی دوڑ کے بے شمار فائدے

کیا آپ کو سردیوں کے دنوں میں جم جا کر ورزش کرنے میں سستی کا سامنا ہے؟ کیونکہ ٹھنڈا موسم باہر نکلنے اور ورزش کرنے کو مشکل بنا دیتا ہے۔ موسم سرما میں انسان بمشکل ہی کیلوریز کو کم کر پاتا ہے کیونکہ اس موسم کے دوران گاجر کے حلوے اور مکھن سے بنی چیزوں سے دور رہنا مشکل ہوتا ہے جو وزن میں اضافے کی وجہ بنتے ہیں۔ ایسے میں ورزش نہ کرنے سے آپ کی صحت پر مختلف زاویوں سے منفی اثرات پڑ سکتے ہیں صحت سے متعلق مختلف مسائل بھی پیدا کر سکتے ہیں، تاہم آپ اس غیر ضروری وزن بڑھنے سے بچنے کے لیے آسان کام کرنا چاہتے ہیں؟ اس کا جواب بالکل آسان ہے، ’صرف پانچ منٹ کی دوڑ‘ کیونکہ صرف 5 منٹ کی دوڑ آپ کو صحت سے متعلق ایسے فائدے پہنچا سکتی  ہے جو آپ سوچتے ہیں۔

کیلوریز ختم کرنے میں معاون
کچھ ورزشیں ایسی ہوتی ہیں جو دیگر ورزشوں سے بہتر نہیں ہو سکتیں، ان میں دوڑ لگانا دل کے لیے فائدہ مند ہے اور مکمل جسمانی ورزش بھی ہے۔ بھاگنے سے انسانی جسم سے کیلوریز ختم ہوتیں ہیں تاہم اگر آپ وزن میں کمی چاہتے ہیں تو پھر یہ 5 منٹ بھاگ دوڑ آپ کے لیے کافی نہیں ہے۔ اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو روزانہ کی خوراک میں لی گئی کیلوریز سے زائد کیلوریز بھاگ کر ختم کرنی ہوں گی۔

مزاج کو بہتر بنانے میں مددگار
وزرش انسانی صحت پر تو مثبت انداز میں اثر انداز ہوتی ہی ہے لیکن ساتھ ساتھ انسانی کی اعصابی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہے۔ دوڑ لگانے سے آپ کے مزاج میں تبدیلی رونما ہو سکتی ہے اور یہ ورزش آپ میں دباؤ اور بے چینی کی علامات کو دور رکھتی ہے۔ مقالوں میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ ورزش مجموعی طور پر انسانی دماغ کے لیے کتنی فائدہ مند ہے۔ تاہم اب اگر آئندہ آپ کا مزاج خراب ہونے لگے تو آپ اپنے شیڈول میں سے 5 منٹ نکالیں اور دوڑ لگائیں جس کے بعد آپ ذہنی تناؤ میں کمی محسوس کرنے لگیں گے۔

شوگر کنٹرول کرنے میں معاون
جسم میں بلڈ شوگر کی مقدار کو برقرار رکھنا انسانی صحت بالخصوص ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ 5 منٹ کی یہ دوڑ آپ کے جسم میں بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کا کام کر سکتی ہے، ورزش ایک ذیابیطس کے مرض کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔ روزانہ 5 منٹ کی دوڑ سے آپ کو کئی ذیابیطس سے متعلق بہت زیادہ فائدے پہنچا سکتی ہے۔

نیند کو بہتر کرنے میں معاون
راحت سے بھرپور نیند ہر انسان کا دن میں دیکھا جانے والا خواب ہوتا ہے جس کی تکمیل کے لیے اکثر اسے دواؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نیند کی کمی کی وجہ سے بھی صحت پر منفی اثرات پڑنا شروع ہو جاتے ہیں جو بالآخر کسی نہ کسی بیماری کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ مناسب نیند اور سونے کا طریقہ کار صحت اور ذہن کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں، اسی لیے روزانہ 5 منٹ کی دوڑ آپ کو بہتر نیند دلوا سکتی ہے۔

بلڈ پریشر کو برقرار رکھنے میں معاون
حالیہ دور میں ہائی بلڈ پریشن بڑے مسائل میں سے ایک بنتا جارہا ہے جس کی وجہ سے امراض قلب کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے صحت سے متعلق کئی مسائل سامنے آتے ہیں، تاہم جیسا کہ پہلے ذکر کیا جا چکا ہے کہ دوڑ لگانا دل کے لیے فائدہ مند ہے جو امراض قلب سے انسان کو دور رکھنے کے ساتھ اس کی بہتری میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
اس کی وجہ سے بلڈ پریشر بھی کنڑول میں رہتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک معلوماتی تحریر ہے، اپنی بیماری یا صحت سے متعلق مسائل کا حل جاننے کے لیے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments