ماہرین نفسیات کے مطابق ذہنی دباؤ سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے زندگی میں اعتدال ہونا بہت لازم ہے۔ خود کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں اور سب سے پہلے اپنی عزت کریں۔ سب سےملیں جلیں مگر اپنا راز دان کسی ایسے دوست کو رکھیں جو آپ کے راز اور غلطیوں کو دوسروں سے چھپائے اور آپ کے مسائل سن کر کسی اور کے سامنے نہ بیان کرے۔ ایک ڈائری بنائیں جس میں وہ سب باتیں لکھیں جو آپ محسوس کرتے ہیں مگر کسی سے بیان نہیں کر سکتے اس عادت سے آپ کو خود اپنا احتساب کرنے میں آسانی ہو گی اور اپنی غلطیوں اور خوف پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ بہتر غذا کا استعمال کریں، روزانہ کی بنیاد پر خود کے لیے وقت نکالیں اور ورزش کریں، اپنے آرام کو تر جیح دیں۔ سب سے آخری اور اہم بات، کسی اچھے ماہر ِ نفسیات سے کچھ دن لگاتار سیشنز لیں، اپنے اندر کے خوف کے بارے میں اپنے ڈاکٹر کو بتائیں اور ان سے ان کے حل میں مدد لیں۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments