Ticker

6/recent/ticker-posts

کم ازکم ایک گھنٹہ مطالعہ، کامیابی کا راز


کہتے ہیں کہ ہر بڑے آدمی کی کامیابی کاراز مطالعہ ہوتا ہے۔ کچھ نیا سیکھنے کا جنون کسی بھی انسان کو مطالعہ کا عادی بنا دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کامیاب افراد مطالعہ کے شوقین ہوتے ہیں۔ مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس مطالعہ کے رسیا ہیں، وہ روزانہ رات کو اپنے بیڈ پر جانے سے قبل ایک گھنٹہ کتب بینی کرتے ہیں۔ ان کی کتابوں کے موضوعات سیاسی یا حالات حاضرہ سے متعلق ہوتے ہیں۔ ایسیکس یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق دن میں صرف چھ منٹ کا مطالعہ ذہنی دبائو کی سطح کو 68 فیصد کم کر دیتا ہے۔ مطالعہ کو ماہرین مینٹل ورک آرٹ سے تشبیہ دیتے ہیں۔ اگر آپ بھی کامیاب کیریئر کے خواہشمند ہیں تو طالب علمی کے زمانے سے ہی باقاعدگی سے مطالعہ کی عادت اپنائیں۔ شروع میں آدھا گھنٹہ دیں اور بعد میں آہستہ آہستہ مطالعہ کا وقت بڑھاتے جائیں۔ ایک ریسرچ کے دوران دنیا کے امیر ترین 1200 افراد کو پرکھا گیا تو ان میں ایک عادت مشترک پائی گئی اور وہ تھی پڑھنا۔ مطالعے کے سربراہ اسٹیو سیبولڈ جو کہ خود بھی ایک ارب پتی تھے، اُنہوں نے تین دہائیوں کے دوران ان افراد کے انٹرویوز کیے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ تمام افراد پڑھ کر خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں۔ اسٹیو لکھتے ہیں کہ آپ کسی بھی امیر شخص کے گھر جائیں سب سے پہلے آپ وہاں موجود کتابوں کی ایک بڑی سی لائبریری دیکھیں گے جسے انہوں نے کامیابی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مڈل کلاس ناولز، ٹیبلائیڈ اور تفریحی میگزینز پڑھتی ہے لیکن امیر تفریح حاصل کرنے کے بجائے مستند کتابیں پڑھنا پسند کرتے ہیں۔

 بشکریہ دنیا نیوز

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments