پیدل چلنا یا واک انسان کے لیے نہایت بہترین اور قدرتی ورزش ہے جو مجموعی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق بالغ افراد ہفتے میں کم سے کم 150 سے 300 منٹ کی معتدل جسمانی سرگرمی ضرور کریں۔ ماہرین صحت تجویز کرتے ہیں کہ روزانہ 45 منٹ کی چہل قدمی یا واک انسان کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اسی طرح اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذیابیطس اور موٹاپے کو کنٹرول کرنے اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے روزانہ محض 5 ہزار قدم چلنا انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔
پٹھوں کی مضبوطی
پیدل چلنے کی وجہ سے جسم کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ پٹھوں کے مضبوط ہونے سے چلنے پھرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے اور جسمانی اعضا بیماری سے بچے رہتے ہیں۔
نیند میں بہتری
جسمانی سرگرمیوں سے نیند بہتر ہوتی ہے اور تناؤ میں بھی کمی آتی ہے۔ بہترین نیند سے مجموعی طور پر انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
واک سے ذہنی تناؤ میں کمی
واک کے اثرات محض انسان کے جسم پر ہی مرتب نہیں ہوتے بلکہ اس کے نفسیاتی اور سماجی فوائد بھی ہیں۔ وہ افراد جو ذہنی تناؤ اور درمیانے درجے کے ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت نکالیں اور روزانہ واک کرنے کی عادت اپنائیں۔
قوت مدافعت میں بہتری
باقاعدگی سے چہل قدم یا واک کرنے سے انسان کی قوتِ مدافعت بہتر ہوتی ہے۔ پیدل چلنے سے بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے اور بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔
بشکریہ اردو نیوز
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.



0 Comments