Ticker

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

غصے کے نقصانات

غصے کے مختلف پہلوؤں میں سب سے اہم پہلو اس کے نقصانات پر روشنی ڈالنا ہے۔ جب تک انسانی عقل و ذہن کے اس دشمن پر تفصیل سے روشنی نہ ڈالی جائے اس وقت تک اس پر قابو پانا اور اس سے بچنا بے حد مشکل ہو جاتا ہے۔ غصہ انسانی ذہن کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ بہت سے ایسے نقصانات بھی پہنچاتا ہے کہ زندگی ایک تلخ حقیقت بن کر رہ جاتی ہے اور انسان اپنی شخصیت کا توازن بھی کھو بیٹھتا ہے۔ غصے کے نقصانات درج ذیل ہیں۔ غصے کی حالت میں انسانی ذہن بالکل ماؤف ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں وہ معمولی کام بھی سر انجام نہیں دے سکتا اور روز مرہ کے معمولات میں تبدیلی آجاتی ہے۔ غصے کی حالت میں جذباتی توازن خراب ہو جاتا ہے۔

جس کے نتیجے میں انسانی رویے میں تبدیلی واقع ہو جاتی ہے۔ غصے کی حالت میں شخصیت میں وہ کشش نہیں رہتی جو کہ نارمل حالات میں ہوتی ہے۔ غصے کی حالت میں انسان کسی محفل میں جانے کے قابل نہیں رہتا جس کے نتیجے میں وہ سماجی کردار ادا نہیں کر سکتا۔ غصے کی حالت میں مہمانوں، دوستوں اور عزیز و اقارب سے رویے میں تبدیلی آجاتی ہے جس سے نہ صرف انسان ان کی نظر میں گر جاتا ہے بلکہ اپنے ایک سماجی اور اخلاقی حق سے محروم ہو جاتا ہے۔ غصے کی حالت میں یادداشت میں کمی آجاتی ہے اور دماغی صلاحیتیں بھی کم ہو جاتی ہیں۔ 

غصے کی حالت میں انسان حالات کا مقابلہ درست طور پر نہیں کر سکتا بلکہ غصہ اسے آئندہ کے ناموافق حالات کا مقابلہ کرنے کا بھی اہل نہیں چھوڑتا۔ غصے کی حالت میں انسان کی سوچ منفی ہو جاتی ہے۔ جس کے نتیجے میں انسان ایسے نتائج پر پہنچ جاتا ہے یا فیصلے کر لیتا ہے جو اس کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ غصے کی وجہ سے بعض ذہنی اور جسمانی عوارض پیدا ہو جاتے ہیں۔ جن میں بلڈ پریشر، معدے کا السر، سر کا درد اور ڈپریشن وغیرہ شامل ہیں۔

کارنیگی


 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments