امریکی محکمہ صحت نے مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے نئے رہنما اصول جاری کر دیئے ہیں جن کے مطابق اگر کوئی شخص پورے ہفتے کے دوران مجموعی طور پر صرف ڈھائی گھنٹے ہلکی پھلکی ورزش کی عادت ڈال لے تو وہ دل کی بیماریوں کے علاوہ ذیابیطس، سرطان کی مختلف اقسام اور دوسری کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ روزانہ صرف 20 منٹ کی ورزش آپ کے لیے کافی ہو گی جسے آپ اپنی سہولت اور جسمانی برداشت کے حساب سے اختیار کر سکتے ہیں۔ مثلاً آپ تیز قدموں سے پیدل چل سکتے ہیں، دوڑ بھی سکتے ہیں، جسم اجازت دے تو کھیل کود وغیرہ میں حصہ لے سکتے ہیں اور اگر جیب اجازت دے تو فٹنس سینٹر جا کر باقاعدہ ورزش بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ روزانہ ایک ہی بار میں 20 منٹ ورزش کریں بلکہ آپ پورے دن میں 2 سے 3 مرتبہ 10، 10 منٹ کے لیے ورزش کر کے بھی وہی تمام فوائد حاصل کر سکتے ہیں جو آپ کو ایک ہی وقت میں 20 منٹ ورزش کرنے سے حاصل ہوتے ہیں۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments