Ticker

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

ذہنی توانائی کیسے حاصل کریں ؟

مجھے نہیں یاد کہ میں نے یہ چھوٹی سی نظم کہاں پڑھی تھی! لیکن میں نے اس نظم کو سنبھال رکھا تھا کیونکہ میرا خیال ہے کہ یہ میرے نظریے کو بیان کرتی ہے بلکہ اسے بخوبی بیان کرتی ہے۔ نظم درج ذیل ہے۔ عمر ذہن کا ایک معیار ہے اگر آپ اپنے خواب پیچھے چھوڑ آئے ہیں اگر آپ کی امید سرد پڑ چکی ہے اگر آپ اپنے مستقبل سے ناامید ہو چکے ہیں اگر آپ کی امنگیں دم توڑ چکی ہیں تو آپ بوڑھے ہو چکے ہیں یہ ایک ضروری امر ہے کہ آپ عمر کے ہر حصے میں اپنے ذہن کو فعال رکھیں۔ 

اگر انسانی ذہن کو باہر سے تحریک میسر نہیں آتی تو وہ نئی معلومات کے بارے میں اس قدر مایوس ہو جاتا ہے کہ یہ انہیں بذات خود تخلیق کرنے لگ جاتا ہے۔ اس قسم کے تجربات کے دوران جب ذہن کی بیرونی تحریک کے تمام راستے بند ہو گئے ہوں تو تجربات میں شریک رضاکار فریب خیال کا شکار ہو گئے۔ ان کے ذہنوں نے بذات خود معلومات تخلیق کرنا اور پہنچانا شروع کر دیں ۔ درج ذیل سوالات زیرغور رکھیں اور اس کے بعد میرے پیش کردہ تبصرے کے مطالعہ میں چند منٹ صرف کریں۔ یہ سوالات بالخصوص ایسی صورت میں آپ پر لاگو ہوتے ہیں جب آپ کی عمر 30 برس یا اس سے زائد ہو۔ 

۱۔ آپ کسی قدر بہتات کے ساتھ ٹی وی پر خبریں دیکھتے ہیں، یا انہیں ریڈیو پر سنتے ہیں؟

۲۔ کیا آپ اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ بڑھاپے میں لوگوں کو فضول خرچی سے روک دینا چاہیے؟ 

۳۔ کیا آپ عام روٹین سے بوریت کا شکار ہو جاتے ہیں؟ 

۴۔ کیا آپ دوسرے لوگوں کے ساتھ گفت و شنید کا آغاز کرنے میں پہل کرنے میں سہولت محسوس کرتے ہیں؟ 

۵۔ کیا آپ اس نظریے کے تحت چیزوں کو سنبھال کر رکھتے ہیں کہ کہیں بعد میں آپ کو ان کی ضرورت محسوس ہو گی؟

۶۔ کیا آپ تخلیقی سوچ کے حامل ہیں اور دن بھر اپنے ذہن کا استعمال کرتے رہتے ہیں؟ 

۷۔ آپ کس قدر بہتات کے ساتھ سائنس، ادب، فلسفہ یا اس قسم کی دیگر کتب کا مطالعہ کرتے ہیں؟ 

۸۔ عام طور پر کیا آپ اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ لوگ جب بوڑھے ہو جاتے ہیں تو ان کی یادداشت ان کے قابو میں نہیں رہتی۔ 

۹۔ کیا آپ اپنے آپ کو درج ذیل امور میں ہونے والی تازہ ترین ترقیوں سے مطلع رکھتے ہیں: سائنس، فیشن، سیاست، بین الاقوامی امور؟ 

۱۰۔ آپ کیسا محسوس کرتے ہیں جب آپ نیا ویڈیو ریکارڈر، نیا کمپیوٹر، نیا موبائل یا اس قسم کی کوئی نئی چیز استعمال کرتے ہیں؟ اگر آپ اپنے آپ کو قومی اور بین الاقوامی حالات سے باخبر رکھتے ہیں تو آپ کے اس عمل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اپنے اردگرد کی دنیا میں صحت مندانہ دلچسپی رکھتے ہیں اور اس طرح آپ کا ذہن بخوبی تحریک پاتا رہتا ہے۔ آپ خبریں دیکھتے اور سنتے رہیں اور ما بعد اپنے جیون ساتھی یا کسی دوست کے ساتھ ان پر تبصرہ بھی کیا کریں۔ دوسری جانب یہ طریقہ اختیار کریں کہ ہفتے میں ایک دن ذرائع ابلاغ سے چھٹی کریں۔

اخبارات کے مطالعہ سے پرہیز کریں یا ٹی وی دیکھنے سے پرہیز کریں تاکہ آپ اپنے ذہن کو آرام بہم پہنچا سکیں۔ بہت سے معمر افراد بشمول ایسے افراد جن کی عمر 85 برس سے تجاوز کر چکی ہے یہ محسوس کرتے ہیں کہ زندگی سے بھر پور لطف اٹھانا چاہیے۔ یہ رویہ ایک تیز تر ذہن کی تخلیق کا فریضہ انجام دیتا ہے اور بوریت سے دور رکھتا ہے۔ سماجی خصوصیات مثلاً گفت و شنید کی صلاحیتوں کا زنگ آلود ہونا اور چیزوں کو غیر ضروری طور پر سنبھالے رکھنا ذہن کے عمر رسیدہ ہونے کی ابتدائی علامات بھی ہو سکتی ہیں۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک ذہن جس کو تحریک میسر آتی رہتی ہے اور جسے باقاعدگی کے ساتھ چیلنج درپیش رہتا ہے وہ بہت زیادہ بڑھاپے کی عمر میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

ذہن کو تحریک دینے والی کارگزاریاں انتہائی سادہ بھی ہو سکتی ہیں۔ مثلاً اس امر پر سوچ بچار کریں کہ آپ اپنے سٹنگ روم کے فرنیچر کی ترتیب خود کیسے کر سکتے ہیں؟ اخبار کو کسی ایسے مسئلے پر خط تحریر کریں جو آپ کے نزدیک اہمیت رکھتا ہو۔ ایک نئے جز وقتی کورس کا آغاز کریں۔ کتابوں کا مطالعہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو نئی چیزیں سیکھنے سے دلچسپی ہے جو بذات خود آپ کے ذہن کو فعال رکھنے کی ایک کارگر تدبیر ہے۔ آپ باقاعدگی کے ساتھ ایسی کتب کا مطالعہ کریں جو آپ کوتحریک دینے والی ہوں۔ تاہم اپنے ذہن کو ضرورت سے زیادہ تحریک بھی نہ دیں، کیونکہ اس طرح دباؤ، کھچاؤ اور تناؤ میں مبتلا ہو جائیں گے اور سوچ بچارکاعمل بھی متاثر ہو گا۔

ڈاکٹر مارس کیریاز


 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments