Ticker

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

لوگوں سے ملنے جلنے میں مہارت کیسے پیدا کریں ؟

جس شخص کو دوسرے لوگوں سے ملنے جلنے کا موقع نہیں ملتا اس کی شخصیت محدود ہو جاتی ہے اور اس میں خود اعتمادی پیدا نہیں ہو سکتی۔ اس مسئلے کا ایک مؤثر علاج ہے، اگرچہ یہ علاج قدرے تکلیف دہ ہوتا ہے، یعنی ایسے شخص کو مناسب تعداد میں لوگوں سے ملنا چاہیے اور اس مقصد کے لیے مواقع پیدا کرنے چاہئیں تاکہ ایسے شخص کو یہ معلوم ہو کہ لوگوں سے ملنے جلنے اور بات چیت میں کیسے مہارت پیدا کی جا سکتی ہے اور میل ملاپ کے آداب کیا ہیں۔ کئی ایسے ادارے ہیں جہاں آپ کو لوگوں سے ملنے جلنے کے کافی مواقع میسر آ سکتے ہیں مثلاً فنون لطیفہ اور ثقافت کے ادارے، کھیلوں کے کلب، ادیبوں اور شاعروں کی ہفتہ وار نشستیں اور سیاسی جماعتیں وغیرہ۔ 

ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ آپ ایسے مقامات پر جائیں جہاں لوگوں کا اجتماع ہو۔ ان مقامات پر جانے سے آپ کو یہ معلوم ہو گا کہ کس طرح لوگوں میں گھل مل کر زندگی گزاری جا سکتی ہے، آپ کو لوگوں کے خیالات، محسوسات اور ان کی نفسیات سے واقفیت حاصل ہو گی بشرطیکہ آپ ان لوگوں سے ملنے جلنے کی زحمت کریں۔ ہو سکتا ہے کہ شروع شروع میں آپ لوگوں کے ساتھ ملنے جلنے میں الجھن محسوس کریں، یہ الجھن بالکل عارضی ہو گی۔ اگر آپ نے لوگوں کے ساتھ ملنے جلنے کا سلسلہ جاری رکھا تو آہستہ آہستہ یہ الجھن خود بخود دور ہو جائے گی۔ ابتدا میں آپ کو کبھی کبھار مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہو سکتا ہے کہ بعض لوگ آپ کے ساتھ کچھ سرد مہری کا مظاہرہ بھی کریں۔

آپ کو بعض ایسے لوگ بھی ملیں گے جنہیں آپ پسند نہیں کریں گے اور بعض لوگ ایسے بھی ہوں گے جو آپ کو پسند نہیں کریں گے، لیکن آپ ہرگز نہ گھبرائیں کیونکہ آپ کو ایسے لوگ بھی ضرور ملیں گے جو ان باتوں میں دلچسپی لیں گے جن میں آپ لیتے ہیں۔ یہ لوگ آپ کے خیالات کی قدر کریں گے اور دوستی کا جواب دوستی سے دیں گے اور آخر ایک دن ایسا بھی آئے گا جب آپ لوگوں سے مل کر خوشی محسوس کریں گے اور آپ کو دوسروں کے ساتھ ملنے جلنے میں کوئی دقت محسوس نہیں ہو گی۔

 وقار عزیز


 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments