Ticker

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

گھبراہٹ پر قابو کیسے پایا جائے ؟

اعصابی تناؤ اور گھبراہٹ پر کوشش کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔ اپنے آپ کو یہ یقین دلائیں کہ گھبرانے اور خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اپنے جسم کو قدرتی انداز میں رہنے دیں۔ گہرے اور ہموار سانس لیں۔ اگر آپ کرسی پر بیٹھنا چاہتے ہیں تو بالکل آرام سے بیٹھ جائیں۔ اپنا سارے کا سارا بوجھ کرسی کے کسی ایک بازو پر نہ ڈالیں۔ یوں بیٹھیں کہ آپ کا سارا بوجھ کرسی پر پڑے۔ اپنے پٹھوں کو ایک ایک کر کے ڈھیلا چھوڑتے جائیں، بالکل اسی طرح اپنے ذہن کو بھی پرسکون حالت پر لانے کی کوشش کریں۔ اپنے بارے میں پریشان ہونا چھوڑ دیں۔

اس الجھن میں مبتلا نہ ہوں کہ آپ بات چیت میں کس طرح اور کیا حصہ لیں۔ آپ کیا کہیں؟ کون سی ایسی بات کریں جس سے لوگ متاثر ہوں؟ بس آپ اتنا کریں کہ لوگوں کی باتیں توجہ سے سنیں اور ان میں دلچسپی لیں۔ اپنے آپ کو بھول جائیں جو لوگ سٹیج ڈراموں میں حصہ لیتے رہے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ لوگوں کے سامنے سٹیج پر آ کر ایک کردار کی حیثیت سے محض کھڑا رہنا بھی کس قدر مشکل ہوتا ہے۔ بالکل اسی طرح کسی محفل میں تمکنت کے ساتھ بیٹھنا اور لوگوں کی باتیں سننا بھی ایک اداکاری ہے جو اتنی آسانی نہیں۔ چنانچہ شرمیلے آدمی کی مثال ایسے نروس اداکار کی ہے جو سٹیج پر آ کر گھبرا جاتا ہے کیونکہ اسے یہ خیال ستانے لگتا ے کہ لوگ دل ہی دل میں ضرور اس پر نکتہ چینی کر رہے ہوں گے اور اس کا مذاق اڑا رہے ہوں گے۔ ایک صحت مند آدمی کی توجہ اپنے جسم کی طرف نہیں جاتی کیونکہ اگر آدمی صحت مند ہے تو توجہ کے بغیر ہی جسم اپنا کام درست طریقے سے سرانجام دیتا رہے گا۔

بالکل اسی طرح اگر آپ محفل میں فطری انداز اختیار کریں اور مصنوعی ادائیں نہ دکھائیں تو آپ کے ہر انداز میں خود بخود وقار پیدا ہو جائے گا اور آپ کو دانستہ طور پر اپنی شخصیت کو پروقار بنانے کی کوشش نہیں کرنا پڑے گی۔ لیکن اگر آپ کو ہاتھ پاؤں بلا مقصد ادھر اُدھر ہلانے کی بری عادت ہے تو پھر آپ کو اس عادت پر قابو پانے کی کوشش کرنا چاہیے۔ بری عادتوں اور بے ڈھنگی حرکتوں پر قابو پانے کی کوشش کے سوا آپ کو دانستہ طور پر کوئی اور کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ مثلاً آپ کو اس بارے میں پریشان نہیں ہونا چاہیے کہ میں چلتا کیسے ہوں، اٹھتا کس انداز سے ہوں اور میرے بیٹھنے کا طریقہ کیا ہے۔ اگر آپ اٹھنے بیٹھنے اور چلنے پھرنے کے انداز کو دانستہ طور پر ’’بہتر‘‘ بنانے کی کوشش کریں گے تو اس سے آپ کے ہر انداز میں بے ڈھنگا پن پیدا ہو جائے کا جو اعصابی تناؤ کی علامت ہے۔  

وقار عزیز



Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments