Ticker

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

وہ سات باتیں جو امراضِ قلب اورذیابیطس سے بچائیں

ایک نئی تحقیق کے مطابق سات اہم باتوں کو خیال رکھتے ہوئے ذیابیطس، فالج اور امراضِ قلب سمیت کئی جان لیوا بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں امریکی ماہرین نے ایک دلچسپ سروے کیا ہے جس کی نگرانی اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی کے ویکسنر میڈیکل سینٹر اینڈ کالج آف میڈیسن کے ڈاکٹر جوشوا جے جوزف نے کی ہے۔ اس مطالعاتی سروے میں اوسط 63 سال کے 7,758 افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ شرکا سے رہن سہن کے سات وہ سادہ طریقے اور مؤثر طریقوں کے بارے میں پوچھا گیا جو صحت کے لیے ایک عرصے سے بہترین سمجھے جاتے رہے تھے۔

اچھی صحت کے سات اصول
ماہرین کے مطابق باقاعدگی سے ورزش، مناسب غذا، درست وزن برقرار رکھنا، صحتمند کولیسٹرول، بلڈ پریشر پر قابو، خون میں گلوکوز کی درست مقدار اور ترکِ تمباکو نوشی سے آپ کئی امراض سے دور رہ سکتے ہیں جن میں جان لیوا فالج، ہارٹ اٹیک، ذیابیطس اور دیگر سرِ فہرست ہیں۔ اس کی تفصیلات جرنل ڈائبیٹولوجیا میں شائع ہوئی ہیں اور اس کے تحت معلوم ہوا ہے کہ چار سے تمام سات باتوں کے نہ ہونے سے اگلے دس برس میں ذیابیطس کا خطرہ 80 فیصد تک کم ہو جاتا ہے جبکہ تمام کیفیات سے دوچار خواتین و حضرات میں ذیابیطس اور خود دل کے امراض کا خطرہ بڑھا ہوا دیکھا گیا۔

خون میں شکر یا گلوکوز کی مناسب مقدار برقرار رکھنا ذیابیطس سے دور رہنے کا سب سے آسان نسخہ ہے اور اگر سات میں تین یا چار چیزوں کا خیال رکھا جائے تو شوگر کا خطرہ ازخود 80 فیصد ٹل سکتا ہے۔ یہ تحقیق ’پرہیز علاج سے بہتر‘ کو ثابت کرتی ہے۔ اسی لیے ماہرین 40 سال کی عمر کے بعد ان سات باتوں کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ان تمام باتوں کا تعلق ورزش سے بھی ہے جس کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا اور اسی بنا پر ورزش کو خاص مقام حاصل ہے۔

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments