Ticker

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

ڈپریشن کے نام ایک کھلا خط

میں نے اپنی ڈپریشن (یاسیت) کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں اس مرض کے زندگی پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا ہے۔ اس خط میں ڈپریشن کا مقابلہ کرنے کے لیے میں تیار نظر آتی ہوں۔ آپ بھی جانیں کہ میں کیا کہتی ہوں۔ پیارے ڈپریشن میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں یہ سب تم سے کہوں گی۔ میں نے تم سے نفرت کی، تمہیں برداشت کیا اور تم مجھ پر طویل عرصے سے حاوی ہو۔ تم نے میری خود اعتمادی اور توانائی کو چھینا۔ اس مسرت کو چھینا جو مجھے پسندیدہ کاموں سے ملتی ہے۔

البتہ تم نے مجھے بہت کچھ سکھا بھی دیا، اور اس کے لیے شاید مجھے تمہارا شکرگزار ہونا چاہیے۔ تم نے مجھے سخت جان بنا دیا۔ تم جتنا زیادہ میرے قریب منڈلاتے ہو میں تمہارے خلاف خود کو اتنی زیادہ جدوجہد کے لیے تیار کرتی ہوں۔ میں مقابلہ کرنے والی ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ جب میں بے حد نڈھال ہوتی ہوں تب بھی میرے اندر طاقت ہوتی ہے، اتنی جو تمہارا مقابلہ کر سکتی ہے۔ کیونکہ میں تم سے بڑھ کر ہوں۔ تم جب بھی مجھے گراتے ہوں میں پھر کھڑی ہو جاتی ہوں۔ 

میٹ ہیگ نے اپنی کتاب ’’زندہ رہنے کی وجوہات‘‘ میں لکھا ہے ’’ یہ (ڈپریشن) آسمان پر کسی گہرے بادل کی طرح ہو سکتا ہے ، استعاروں کی زبان میں کہا جائے تو ہم آسمان ہیں۔ ہم بادلوں سے پہلے موجود تھے۔ اور آسمان کے بغیر بادل ہو نہیں سکتے، آسمان بادلوں کے بغیر ہو سکتا ہے۔‘‘ میں آسمان ہوں۔ تم جتنا میرے احساسات پر غالب آئے ہو اتنا ہی میں نے چھوٹی چھوٹی چیزوں کی قدردانی کرنا سیکھا ہے۔ تمہارے بوجھ کے باوجود میں پوری طاقت اور بہادری کا مظاہرہ کر رہی ہوں… مجھے اپنے اوپر فخر ہے۔ ڈپریشن تمہارا شکریہ، اگر تم نہ ہوتے تو میں اس سفر پر نہ ہوتی، وہ سفر جس میں میں نے جانا کہ میں اکیلی ہی کافی ہوں اور میں تندرست ہو جاؤں گی۔  

میگ ریڈ



Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments